ہنگری کے نائب وزیر دفاع کی جنرل ساحرشمشاد سے ملاقات

0
120

ہاٹ لائن نیوز : ہنگری کے نائب وزیر دفاع نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آرکیمطابق ، ہنگری کے نائب وزیر دفاع تھامس ورگھا نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر پراولپنڈی کا دورہ کیا ہے۔

اجلاس کے دوران ، دونوں رہنماؤں نے بدلتی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دفاع اور سلامتی کے مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کے لئے نئے مواقع کے حصول کی اہمیت پر زور دیا۔

ممتاز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انکی قربانیوں کو تسلیم کیا۔

Leave a reply