کراچی : پولیوٹیم پرحملےمیں ملوث 12 مشتبہ افراد

ہاٹ لائن نیوز : چیف سکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ وہ ملزم کیخلاف سخت کارروائی کرے ۔
چیف سکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے گلزارہجری میں پولیو ٹیم پر حملےکانوٹس لیتےہوئے آئی جی سندھ سے رابطہ کیا ہے اور سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
سچل پولیس اسٹیشن میں چیف سکریٹری سندھ کی ہدایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ، اس کیس میں کارحکومت میں مداخلت اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔ حملے میں شامل 12 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ، مزید گرفتاریوں کیلئےچھاپےماررہے ہیں۔








