حکومت نےبیرون ملک جانےوالوں کو 10لاکھ روپے تک قرض دینےکا فیصلہ کرلیا

ہاٹ لائن نیوز : حکومت پاکستان نے “وزیر اعظم یوتھ لون پروگرام” کے تحت بیرون ملک ملازمت کے خواہاں افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ، یہ قرض بیرون ملک ملازمین کے لئے تربیت ، ٹریول ویزا اور رہائشی اخراجات کے لئے دیا جائیگا۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ ایک سرکلر کے مطابق ، 21 سے 45 سال کی عمر میں پاکستانی شہری یہ قرض حاصل کرسکتے ہیں۔ تاہم ، یہ ضروری ہے کہ درخواست دہندہ کے پاس بیرون ملک کمپنی جا ایک مصدقہ ملازمت کا خط موجود ہو۔
اس کے علاوہ ، درخواست دہندہ کو یہ بتانا ہوگا کہ وہ کہاں اور کس مقصد کے لئے استعمال کریگا۔ قرض کی مدت پانچ سال ہوگی اور اسے سود کی شرحوں میں تین فیصد زیادہ سود ادا کرنا پڑیگا۔
یہ قرض حکومت کے ذریعہ پاکستان میں ایک قریبی رشتے دار اور قرض لینےوالےکے نام پر مشترکہ طور پرجاری کیا جائیگا ، جسکا مطلب ہے کہ بیرون ملک جانیوالے شخص کے اہل خانہ سے تعلق رکھنے والے شخص کی ضمانت دی جانی چاہئے۔ تاہم ، اسٹیٹ بینک نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا ہے کہ یہ قرض کن بینکوں سے دستیاب ہوگا۔









