خصوصی افراداور اعضاء عطیہ کرنےوالوں کے لیے منفردشناختی کارڈ کا اعلان

ہاٹ لائن نیوز: حکومت پاکستان نے قومی شناختی کارڈ ایکٹ 2002ء میں ترامیم کی منظوری دیدی ہے ، جس کے تحت خصوصی افراد اور اعضاء کے عطیہ دہندگان کیلئے منفرد شناختی کارڈ جاری کیے جائینگے۔
نادرا کے ترجمان کیمطابق ، خصوصی لوگوں کی سہولیات کو بڑھانے اور ان میں بہتری لانیکے لئے یہ اقدام اٹھایا جارہا ہے۔
خصوصی افرادکو وہیل چیئر لوگو کیساتھ تاحیات مدت کا شناختی کارڈ مہیا کیا جائیگا۔ اسکے علاوہ ، خصوصی بچوں کے فارم یا نوجوان کارڈ میں وہیل چیئر کا نشان بھی شامل ہوگا تاکہ ان کی شناخت آسان ہوسکے۔
اسکے علاوہ ، اعضاء عطیہ کرنےوالوں کو بھی ایک خصوصی شناختی کارڈ مہیا کیا جائیگا ، جو اب بھی درست ہوگا اور اس میں وہیل چیئر اور ڈونر کی علامت ہوگی۔ رجسٹریشن کو اعضاء کے عطیات کیلئے لازمی قرار دیا گیا ہے۔
یہ انوکھا اقدام نہ صرف خصوصی لوگوں کی زندگیوں کو آسان بنائیگا بلکہ اعضاء کے عطیات کی حوصلہ افزائی میں بھی اہم کردار ادا کریگا۔









