ہماری طرف سےمذاکرات ختم ہوچکےہیں ؛ بیرسٹر گوہر

ہاٹ لائن نیوز : اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ، “ہم انکے ساتھ کھلے عام بیٹھے تھے لیکن بدقسمتی سے وہ آگے نہیں بڑھ سکے۔” بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہم حزب اختلاف کی باقی جماعتوں سے ملینگے۔ 26 ویں ترمیم کیخلاف احتجاج کریں گےجس میں عدالتوں میں جانابھی شامل ہے۔
بانی پی ٹی آئی کا حوالہ دیتے ہوئے ، گوہر علی خان نے کہا کہ علی امین کے بارے میں غلط فہمیوں کو پھیلایا جارہا ہے۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے پی ٹی آئی میں بدعنوانی کیخلاف زیروٹالرینس کا وعدہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ ہم مذاکرات کو نہیں چھپائیں گے،ہمارے مذاکرات اب خٹم ہوچکےہیں۔









