پیکاایکٹ کی منظوری کے بعد صحافیوں کااحتجاج شروع

0
171
پیکاایکٹ کی منظوری کے بعد صحافیوں کااحتجاج شروع

ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے پریس کلب کے باہر پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف احتجاج کیا۔ احتجاج میں بڑی تعداد میں صحافیوں نے حصہ لیا ، جبکہ مختلف صحافی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی اس میں اپنی موجودگی کا اظہار کیا۔

دریں اثنا ، لاہور کے پریس کلب کے باہر ، صحافی برادری نے پِیکا ایکٹ کیخلاف احتجاج کیا۔ احتجاج میں ، صحافی اپنے ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے تھامے ہوئے تھے اور اپنے بازو پر سیاہ پٹیاں پہنے ہوئے تھے۔

صحافیوں نے اسلام آباد پریس کلب کے باہر بھی احتجاج کیا ، بڑی تعداد میں صحافی اسلام آباد پریس کلب پہنچے اور بل کی منظوری کیخلاف نعرے لگائے۔

Leave a reply