بلوں میں اضافےسےبچنے کیلئےکبھی بھی ان آلات کونہ چلائیں

بلوں میں اضافےسےبچنے کیلئےکبھی بھی ان آلات کونہ چلائیں
ہاٹ لائن نیوز : بہت سے گھریلو آلات ہمارے بلوں میں اضافہ کرتے ہیں، اور ان میں سے کچھ ایسے آلات ہیں جو اسٹینڈ بائی موڈ میں ہونیکے باوجود بھی توانائی کا استعمال کرتے رہتے ہیں۔
زیادہ تر ٹی وی ماڈل اسٹینڈ بائی پر بھی توانائی استعمال کرتےہیں۔ جب آپ ٹی وی نہیں دیکھ رہے ہوں تو اسکو مکمل طور پر بندکردینا چاہیے، اسکواسٹینڈ بائی موڈ میں نہ رکھیں تاکہ اسمیں غیر ضروری توانائی کااستعمال نہ ہو۔
مائکروویو اسٹینڈ بائی پر بھی بجلی استعمال کرتی ہے، خاص طور پر جب اس پر روشنی یا ڈیجیٹل ڈسپلے ہو۔ اسکے بجائے بہتر ہے کہ مائیکرو ویو پلگ کو ہٹا دیجائے تاکہ توانائی کی بچت ہو۔
جب اسٹینڈ بائی پر ہوتے ہیں تو کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ بھی طاقت کھینچتے ہیں۔ جب آپ انکواستعمال نہیں کررہے ہیں تو انکومکمل طور پر بند کرنیکی کوشش کریں تاکہ توانائی کا کوئی اضافی ضیاع نہ ہو جس سے بلوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوسکے۔









