گلوکارجواداحمدپربجلی چوری پر 13 لاکھ روپےجرمانہ

ہاٹ لائن نیوز : لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے پاکستانی گلوکارجواد احمد پر بجلی چوری پر 13 لاکھ روپے جرمانہ کردیاہے۔
چند روز قبل وہ جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر سے بجلی چوری کرتےہوئے پکڑاگیاتھا۔ لیسکو حکام کے چھاپے کی اطلاع پر جواد احمد فوری طور پر پہنچے اور لیسکو حکام سے تلخ کلامی کی۔
گلوکارجواد احمد کیخلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں ایف آئی آردرج کرلی گئی ہے تاہم پولیس نے تمام دفعات شامل نہ کر کے مقدمہ میں زیادتی کی ہے۔
لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ جواد احمد کو 27 ماہ کے بجائےصرف 6ماہ کا ڈیٹیکشن بل دیا گیا ہے، میٹر تاحال غائب ہے، میٹر ملنے پر بل بڑھادیاجائیگا، بل کی کل رقم 13 لاکھ روپے بنتی ہے۔








