نوجوان بھارتی اداکارخطرناک حادثےمیں ہلاک ہوگئے

0
225
نوجوان بھارتی اداکارخطرناک حادثےمیں ہلاک ہوگئے

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار امان جیسوال 22 سال کی عمر میں ایک خطرناک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئےہیں۔

انکی موت کی تصدیق ڈرامہ سیریل ‘دھرتی پترانندنی’ کے مصنف دھیرج مشرا نے کی۔ اداکار امان جیسوال اس ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں سے ایک تھے۔

بھارتی میڈیا کیمطابق ایک انٹرویو دیتے ہوئے مصنف کا کہنا تھا کہ امان آڈیشن کیلیے جارہےتھےکہ گشوری ہائی وے پر انکی موٹر سائیکل کو ٹرک نے ٹکر مار دی۔ جسکے نتیجے میں اداکارزخموں کی تاب نہ لاتےہوئےچل بسا۔

Leave a reply