فیصلے میں تاخیر قانون اور انصاف کا مذاق ہے، شوکت یوسفزئی

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے 190 ملین پاؤنڈز کے فیصلے میں تاخیر پر کہا ہے کہ یہ قانون اور انصاف کا مذاق ہے اور عدالتی نظام پر بڑا سوالیہ نشان ہے، سپریم جوڈیشری کو اس کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ حکومت این آر او لینے کے چکر میں ہے لیکن وہ نہ این آر او لینگے اور نہ ہی دینگے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ انہیں مایوسی ہے کہ فیصلہ تیسری بار مؤخر ہوا ہے، لگتا ہے حکومت این آر او لینے کے چکر میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ 31 جنوری تک مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ بانی چیئرمین کرینگے۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزراء کے بیانات کے پیچھے کوئی ہے جو مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، ملک میں واحد امیداعلی عدلیہ رہ گئی ہے۔









