جج کو فیصلہ سنانا بہت مشکل ہو رہا ہے، علیمہ خان

0
168
جج کو فیصلہ سنانا بہت مشکل ہو رہا ہے، علیمہ خان

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جج یہ کہہ کر چلے گئے کہ ملزمان کی عدم موجودگی کیوجہ سے فیصلہ سنانے میں تاخیر ہوئی ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ آج ہم پی ٹی آئی کے بانی سے نہیں ملے، ہمیں جو وقت دیا گیا، ہم وقت پر پہنچ گئے۔ آج یہ حیرت کی بات تھی کہ ہم وقت پر پہنچے کیونکہ پی ٹی آئی کے بانی کو سزا سنائی جانی تھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اس صورتحال میں بالکل خوش نہیں ہونگے۔ وہ چاہتے ہیں کہ فیصلہ آئے تاکہ پوری دنیا کو معلوم ہو کہ القادر یونیورسٹی کیا ہے؟

علیمہ خان نے کہا کہ جج کو فیصلہ سنانے میں کافی دشواری ہو رہی ہے۔ آج حکومت بہت دباؤ میں ہے۔ پوری دنیا، پورا پاکستان جانتا ہے کہ کس قسم کی سزا دی جائیگی۔ ڈیل کا لفظ سن سن کر ہم تھک گئے ہیں۔ مذاکراتی کمیٹی کے ارکان نے کہا ہے کہ حکومت کا ابھی تک کوئی مطالبہ سامنے نہیں آیا۔

Leave a reply