
ہاٹ لائن نیوز : قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی اوپننگ بلے باز سدرہ امین کے والد رضا الٰہی سے انتقال کر گئےہیں۔
سدرہ امین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر والد کے انتقال کی افسوسناک خبر شیئر کی، ساتھ ہی کرکٹر نے والد کی مغفرت کیلیے سورہ فاتحہ پڑھنےکی درخواست بھی کی۔
سدرہ امین نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا کہ اللہ میرے والد کی مغفرت فرمائے اور انکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔









