لاس اینجلس میں لگی آگ میں کئی ہالی ووڈ ستارے اپنا سب کچھ کھوبیٹھے

0
185
لاس اینجلس میں لگی آگ میں کئی ہالی ووڈ ستارے اپنا سب کچھ کھوبیٹھے

ہاٹ لائن نیوز : امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں 7 جنوری کو شہر کے مضافاتی علاقوں کو خوفناک آگ نے لپیٹ میں لے لیا۔ اس آگ نے 27 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

ہالی ووڈ کے کئی ستاروں نے اس سانحے کی تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ اداکار بین ایفلیک نے کہا کہ وہ اپنا 20.5 ملین ڈالر کا گھر چھوڑ کر اپنی سابقہ بیوی جینیفر گارنر کے گھر پناہ لے چکے ہیں۔

اداکار جیمز ووڈز نے بھی اپنی رہائش گاہ چھوڑ دی اور کہا کہ وہ ابھی تک نہیں جانتے کہ ان کا گھر محفوظ ہے یا نہیں، انہوں نے مزید کہا، “ہمارے پڑوس میں کئی گھروں میں آگ لگی ہوئی ہے۔” گلوکارہ مینڈی مور نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علاقے کی ہر چیز تباہ ہو چکی ہے۔

اداکار مارک ہیمل اور پیرس ہلٹن نے بھی اپنی پناہ گاہوں کے بارے میں بات کی جہاں وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ محفوظ ہیں۔

Leave a reply