
ہاٹ لائن نیوز : مشہور بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے مس یونیورس کا ٹائٹل جیتنے کے بعد مشہور کولڈ ڈرنک برانڈ ‘پیپسی’ سے بدلہ لینے کے بارے میں اپنے مداحوں سے اہم انکشاف کر دیا۔
ویڈیو میں ششمیتا نے مداحوں کو خود اعتمادی کے حوالے سے ترغیب دینے کی بھی کوشش کی ہے۔ ویڈیو میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ “جب میں نے ماڈلنگ شروع کی تو پیپسی نے مجھے ممبئی بلایا، میں نے بہترین آڈیشن دیا، لیکن مجھے انکی طرف سے مسترد کر دیا گیا، یہ بات میرے دل میں رہی۔
اداکارہ نے اپنے مداحوں کو یہ بھی بتایا کہ جب وہ مس یونیورس کا ٹائٹل جیتنے کے بعد واپس آئیں تو پیپسی انہیں اپنے برانڈ چہرے کے طور پر منتخب کرنا چاہتی تھی لیکن انہوں نے اس کے بجائے انکے حریف کوکا کولا کے ساتھ کام کرنے کا انتخاب کیا۔
“یہ کوئی انتقامی اقدام نہیں تھا،” سشمیتا نے وضاحت کی۔ جب آپ کو مسترد کیا جاتا ہے تو آپ کو کمتر محسوس ہوتا ہے، لیکن میں نے اس موقع پر ثابت کر دیا کہ پیپسی نے مجھے مسترد نہیں کیا، میں نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔








