نوین نقوی نے شادی نہ کرنےکی وجہ بتادی

0
204
نوین نقوی نے شادی نہ کرنےکی وجہ بتادی

ہاٹ لائن نیوز : شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ نوین نقوی نے اپنے سفید بالوں کو نہ رنگنے اور شادی نہ کرنے کیوجہ بتا دی۔

ان کا کہنا ہےکہ ان کے بال 26 سال کی عمر میں سفید ہونے لگے تھے۔ جب وہ نیوز اینکر تھیں تو انہیں اپنے بالوں کو رنگنے کو کہا گیا۔ بعد میں جب وہ بطور صحافی کام نہیں کر رہی تھیں تو اس نے اپنے بالوں کو رنگ نہیں کیا اور انہوں نے سفید بالوں سے اپنی شناخت بنائی۔

اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ سنگل ہیں اور ہمارے معاشرے میں سنگل افراد کے بارے میں بہت کچھ کہا جاتا ہے لیکن ان کا سپورٹ سسٹم بہت مضبوط ہے اور ان کے والدین اور بہن بھائیوں نے ہمیشہ انکا ساتھ دیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ وہ یہ سب کچھ کر پائی ہیں اور آج وہ اپنی زندگی سے مطمئن ہیں۔

Leave a reply