لاہور: 14 سالہ گھریلو ملازم پرمالکان کابدترین تشدد

0
175
لاہور: 14 سالہ گھریلو ملازم پرمالکان کابدترین تشدد

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کی غالب مارکیٹ میں مالک مکان کی جانب سے گھریلو ملازم پر وحشیانہ مبینہ تشدد کا واقعہ سامنےآیا ہے۔

پولیس کیمطابق گھریلو ملازم سنی ساجد نامی شخص سے 6 ہزار میں کام کرتا تھا۔

پولیس کیجانب سے ملزم کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق گھر کے مالک نے اپنی اہلیہ اور خاندان کے دیگر افراد کیساتھ مل کر مبینہ طور پر کمسن بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں جب کہ حساس اعضا دونوں اطراف سے کٹے ہوئے ہیں، بچے کے بازوؤں پر رسی کے نشانات بھی ہیں جو نیلے رنگ میں پڑے ہیں۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ تشدد میں ملوث مرکزی ملزم ساجد سمیت 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Leave a reply