گداگدری کیلیے سعودی عرب جانے کی کوشش، 2 ہندو خواتین گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : کراچی سے گداگری کے لیے وزٹ ویزے پر سعودی عرب جانے کی کوشش میں 2 ہندو خواتین کو امیگریشن حکام نے اتار کر حراست میں لے لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ایشا دیوی اور نیشو کماری وزٹ ویزا پر بھیک مانگنے سعودی عرب جا رہے تھے۔
امیگریشن حکام کے مطابق خواتین سعودی عرب جانے کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر سکیں۔ ملزمان کے پاس سفری اخراجات کے حوالے سے مطلوبہ سامان نہیں تھا، گرفتار ملزمان کا تعلق کراچی سے ہے، جنہیں انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔









