سوتیلےباپ نے پانچ سالہ بچی پرتیزاب پھینک ڈالا

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں سوتیلے باپ نے 5 سالہ بچی پر تیزاب پھینک دیا جس سے معصوم بچی کا جسم جھلس گیا اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
معصوم بچی کو علاج کیلیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان کیمطابق متاثرہ لڑکی والدین کی طلاق کے بعد اپنے دادا کے ساتھ رہتی تھی۔ والدہ کی درخواست پر ملزم حمیدو اور امانت بچی کو لینے آئے۔ بچی کے انکار کیوجہ سےبچی پر تیزاب پھینک دیا ۔
ڈی آئی آپریشنز فیصل کامران نے ایس پی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس ناخوشگوار واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔









