وزیراعظم کی ہدایت پر یونان میں خصوصی سیل قائم

وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارت خانے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی سیل قائم کر دیا گیا۔
کشتی الٹنے کے المناک واقعے میں متاثر ہونے والے 47 پاکستانیوں کی شناخت کر کے انہیں بچا لیا گیا۔
یونان میں پاکستان کا سفارت خانہ بازیاب کیے گئے افراد اور ان کے اہل خانہ کے درمیان تعاون اور رابطہ فراہم کرنے کے لیے سرگرم ہے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار واقعے سے متاثرہ پاکستانیوں کی شناخت اور مدد کی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے فوری نوٹس پر پاکستانی سفارتخانے نے یونانی حکومت کے متعلقہ اداروں کو خط لکھ دیا، خصوصی سیل کشتی ڈوبنے کے واقعے میں پاکستانیوں کی شناخت اور ورثا کی ان کے پیاروں تک رسائی کو یقینی بنائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں حادثے میں جاں بحق ہونے والوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ حکومت پاکستان اور یونان متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو پاکستانی سفارتخانہ ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔
یونان میں پاکستانی سفارت خانے نے کشتی ڈوبنے کے المناک واقعے میں پاکستانیوں کی شناخت کے لیے واٹس ایپ نمبر 00306943850188 فراہم کر دیا ہے۔









