مشہور امریکی گلوکارہ اپنی مسکراہٹ سےمحروم ہو گئی

0
185
مشہور امریکی گلوکارہ اپنی مسکراہٹ سےمحروم ہو گئی

ہاٹ لائن نیوز : امریکی گلوکارہ اور نغمہ نگار میگھن ٹرینر نے انکشاف کیا ہے کہ بوٹوکس کے زیادہ استعمال سے وہ مسکرانے سے قاصر ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران 30 سالہ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے اس بارے میں پہلےسےکسی نے اطلاع نہیں دی تھی۔

میگھن نے کہا کہ اس نے پہلی بار ‘لپ فلپ’ کیا تھا اور اسے بتایا گیا تھا کہ سب اسے پسند کرتے ہیں اور وہ اپنے ہونٹوں سے خوش ہوں گی، لیکن اسے یہ تبدیلی پسند نہیں آئی کیونکہ وہ مسکرا نہیں سکتی تھیں۔

میگھن نے کہا، “یہ تجربہ میرے لیے بہت تکلیف دہ تھا، کیونکہ مجھے بعد میں اپنے جبڑے میں بوٹوکس لگانا پڑا۔”

گلوکارہ نے کہا کہ اب وہ مسکرانے کی کوشش بھی کرتی ہیں تو انہیں تکلیف ہوتی ہے اور وہ اس پریشانی سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

Leave a reply