چلتی گاڑی میں آگ لگنے کا واقعہ کیسےپیش آیا ؟

ہاٹ لائن نیوز : ہربنس پورہ میں چلتی گاڑی میں اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ واقعے کی کلوز سرکٹ فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پک اپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
آگ کے شعلوں نے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگتے ہی ڈرائیور اور اسکا ساتھی اپنی جان بچانے کے لیے فوراً بھاگ گئے۔
واقعہ دو روز قبل پیش آیا جسکے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ مزید تفصیلات زیر تفتیش ہیں۔









