نائب وزیراعظم کی تقرری کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا

0
155
نائب وزیراعظم کی تقرری کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا

ہاٹ لائن نیوز : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی تقرری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیاہے۔

شہری ندیم سرور نے لاہور ہائیکورٹ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی تقرری کیخلاف درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں وفاقی حکومت اوردیگر کو فریق بنایاگیاتھا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان کے آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سینیٹر اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کو کالعدم قرار دے اور فیصلہ آنےتک اسحاق ڈار کو بطور نائب وزیراعظم کام کرنے سے روکے۔

Leave a reply