شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا

0
229
شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا

ہاٹ لائن نیوز : اوچ شریف موضع علی کھاڑک میں شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا جنریٹر کا دھواں بھرنے سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے بیوی سمیت 2 کی حالت تشویشناک ، کمرے میں رکھا جنریٹر رات بھر چلتا رہا کھڑکیاں دروازے بند ہونے سے دھواں سے کمرہ بھر گیا۔

سوئی ہوئی فیملی دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے تھے دو دم توڑ گئے دو کی حالت خراب طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ،

نواحی علاقہ موضع کھڑک میں شادی تھی دور دراز سے مہمان آئے ہوئے تھے جنریٹر کمرے میں رکھ کر چلایا گیا جو رات بھر چلتا رہا کمرے میں رشتہ دار فیملی سو گئی رات بھر جنریٹر چلنے سے کمرہ دھواں سے بھر گیا جسکے نتیجے میں 24 سالہ عامر اور اسکا 2 سالہ بیٹا عمران دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ بیوی 28 سالہ ثانیہ ، مرنے والے عامر کا 32 سالہ بھائی اکرم کی حالت خراب ہوگئی۔

اطلاع پر ریسکیو 1122ٹیمیں پہنچ گئیں بیوی کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا جبکہ محمد اکرم کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

Leave a reply