پی ٹی آئی کے لیے خصوصی کنٹینر تیار، ساؤنڈ سسٹم بھی نصب

0
195
پی ٹی آئی کے لیے خصوصی کنٹینر تیار، ساؤنڈ سسٹم بھی نصب

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے لیے خصوصی کنٹینر تیار کر لیا گیا ہے جب کہ کنٹینر میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے اہم رہنما موجود ہونگے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریاں تیز کرتے ہوئے خصوصی کنٹینر تیار کر لیا ہے، جس میں ساؤنڈ سسٹم بھی لگایا گیا ہے، جب کہ کنٹینر میں کانفرنس روم، واش روم، بیڈ رومز اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت تحریک انصاف کے مرکزی رہنما کنٹینر میں موجود ہونگے اور اسی کنٹینر سے خطابات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Leave a reply