نسیم وکی نے سلمان خان کا واقعہ شیئر کر دیا

ہاٹ لائن نیوز : نسیم وکی کا کہنا تھا کہ ایک بار میں ایک کامیڈی نائٹ کی میزبانی کے لیے بھارت گیا تو شو میں گلوکار میکا سنگھ اور سلمان خان اور دیگر مشہور شخصیات بیٹھی تھیں اور مجھے ان کا مذاق اڑانا پڑا۔
نسیم وکی نے کہا کہ ان دنوں میری والدہ کا انتقال ہو گیا تھا اور میں ایک گہرے دکھ سے گزر رہا تھا، اس لیے میں اسکرپٹ کو یاد کر کے بھول جاتاتھا اور یہ سب میرے ساتھ سٹیج پر بھی ہوا۔ مجھے سلمان خان کے ساتھ مذاق کرناتھااورمیں اپنی ساری لائنیں بھول گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی وقت ٹرانسفارمر پھٹنے سے شو کی لائٹ چلی گئی اور اللہ نے میری عزت بچائی۔









