
ہاٹ لائن نیوز : بگ باس او ٹی 3 کے مدمقابل رہنے والے عدنان شیخ کی شادی کے بعد ان کی اہلیہ کے مذہب کو لے کر کافی چرچے ہوئے ہیں۔
عدنان نے اپنی گرل فرینڈ عائشہ سے شادی کی جو ایک ایئر ہوسٹس تھی اور اس کی بہن نے دعویٰ کیا کہ عائشہ ہندو ہے۔ بہن کے اس بیان کے بعد ان کے درمیان کافی جھگڑا ہوا۔
اب انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں عدنان شیخ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ان کی اہلیہ مسلمان ہیں اور اسلام میں انٹر کاسٹ شادی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اور ایسی شادیوں سے پیدا ہونے والے بچے بھی جائز نہیں ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عدنان شیخ کی اہلیہ نے شادی کے دوران اپنا چہرہ چھپا رکھا تھا جس کے بعد عدنان کی بہن عفت نے ان پر الزام عائد کیا کہ عدنان نے ایک ہندو لڑکی سے شادی کی ہے۔ عفت نے یہ بھی کہا کہ ریدھی نے اب اسلام قبول کر لیا ہے اور وہ پہلے ہی عدنان سے شادی کر چکی ہے۔









