
ہاٹ لائن نیوز : لاہور پولیس کے اہلکاروں نے بھی اغوا برائے تاوان کی وارداتیں شروع کر دی ہیں، لاہور کے رہائشی بلال کو پولیس اہلکاروں نے اغوا کیا تھا۔
پولیس کے مطابق اغوا کا واقعہ منہالہ بازار میں پیش آیا جس کا مقدمہ مغوی بلال کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ ہڈیارہ میں درج کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں تھانہ باٹا پور کے سب انسپکٹر، کانسٹیبل فرمان سمیت دو افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کیمطابق ملزمان نے مغوی بلال کی بازیابی کے لیے تین لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ واٹس ایپ اور فون کے ذریعے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔








