
ہاٹ لائن نیوز : کراچی کی سڑکوں پر چلنے والے پانی کے ٹینکر اور ڈمپر شہر میں موت پھیلانے لگے۔
شہر قائد میں واٹر ٹینکر اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کورنگی نمبر 6 میں واٹر ٹینکر کی زد میں آکر 6 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی، کورنگی سنگر چورنگی پر بھی واٹر ٹینکر کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
نارتھ کراچی چورنگی پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ پورٹ قاسم پر ڈمپر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔









