دوسری شادی مہنگی پڑ گئی، دلہن نے گھرکاصفایاکردیا

0
171
دوسری شادی مہنگی پڑ گئی، دلہن نے گھرکاصفایاکردیا

ہاٹ لائن نیوز : گوجرانوالہ میں ایک شخص کی دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں پہلی بیوی کو طلاق دینے کے بعد دولہے قیصر نے دوسری شادی کر لی تاہم پہلی رات دوسری دلہن نے نشہ آور مشروب پلا کر گھر کا صفایا کر دیا۔

دلہاکے مطابق شادی کی رات جب وہ گھر پہنچےتو دلہن نے دودھ میں نشہ آور چیز ملا دی اور 50000 روپے ،قیمتی سامان اور کپڑےلے کر بھاگ گئی۔ دولہے کا کہنا ہے کہ جب وہ صبح اٹھا تو دلہن اور اس کا سامان غائب تھا۔

دلہا نے مقدمہ درج کرنے کے لیے پولیس کو درخواست دی، جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Leave a reply