
ہاٹ لائن نیوز : پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کا ایک ایسا جنونی پرستار سامنے آیا ہے جو ان سے ملنے سائیکل پر سفر کرکےسعودی عرب پہنچ گیا ۔
چینی میڈیا کیمطابق چینی نوجوان اپنے ہیرو فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے ملنے کیلیے سات ماہ تک سائیکل چلا کر چین سے سعودی عرب گیا۔
20 اکتوبر کو گونگ نے النصر فٹ بال کلب کے سامنے رونالڈو سے ملاقات کی۔ گونگ نے کہا کہ ان کے فٹ بال اسٹار سے ملنے کا بچپن کا خواب پورا ہوا۔









