
بھاٹی گیٹ پولیس کا موٹر سائیکل چوری کرنے والے بچوں کے ساتھ اچھا اقدام، چوری پر سزا دینے کےبجائے بچوں کو اچھی دیکھ بھال کیلیے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا۔
پولیس کیمطابق ملکر بھاٹی گیٹ سمیت اندرون شہر کے علاقے سے نابالغوں نے 5 موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔ بچے موٹر سائیکل چوری کرتے تھے اور پیٹرول ختم ہونے پر نئی بائیک چوری کرتے تھے۔
بھاٹی گیٹ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی، سیف سٹی کیمروں اور انسانی وسائل کی مدد سے بچوں کا سراغ لگایا۔ تحقیق کے بعد معلوم ہوا کہ 10 سال سے کم عمر کے بچے غریب اور بے گھر غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے تھے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پرایس ایچ او بھاٹی گیٹ نے بچوں کیخلاف کارروائی کرنیکی بجائےانہیں بحفاظت چائلڈ پروٹیکشن بیوروکےحوالےکردیا۔









