
ہاٹ لائن نیوز : سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات پر پابندی پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست پر لگائی گئی۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ انہیں (پی ٹی آئی قیادت) کو احتجاج نہیں کرنا تھا، کیونکہ حکومت کیجانب سےجو پابندی لگائی گئی وہ پی ٹی آئی کے کہنے پر تھی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ ہمیں ملاقات کیلئے اجازت نہ دلاؤ، بانی پی ٹی آئی ہم سے پھر کہتےہیں کہ باہر نکلو تو ہمارے لئے مشکل ہوجاتی ہے‘
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے 62 امریکی سینیٹرز کے خط کو طلب کر کے عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مزید فاصلے پیدا کر دیے ہیں، اب وہ خود فائدہ اٹھائیں گے، انہوں نے عمران خان اور ان کی سیاست کو آگ میں دھکیل دیا ہے۔ .
بشریٰ بی بی کو کس ڈیل کے تحت رہا کیا گیا؟ اس سوال کے جواب میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو ڈیل کے تحت رہا نہیں کیا گیا تو بنی گالہ میں ہفتوں سےرنگ وروغن کیسے ہو رہا ہے۔ وہاں درخت لگائے گئے ہیں اور اس کی صفائی کی گئی ہے۔ تاہم فیصل واوڈا نے معاہدے کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو رہا نہیں کیا جا رہا، انہیں مزید آگ میں دھکیل دیا گیا ہے، کون جانتا ہے کہ ان کے خلاف کون سے مقدمات چل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) فیض حمید عمران خان کے سر پر ارشد شریف کے قتل سمیت بہت سی چیزیں ڈال رہے ہیں لیکن انہیں کچھ نہیں ملے گا کیونکہ فیض حمید کو سزا ملے گی اور کورٹ مارشل ہوگا۔ . سوچیں عمران خان کے وزیر مراد سعید ارشد شریف قتل کیس میں غیر حاضر کیوں ہیں، دو سالوں میں ان کی ایک جھلک کیوں سامنے نہیں آئی؟
ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے 26ویں ترمیم سے پہلے 27ویں ترمیم کی بات کی تھی۔ 27 کے بعد 28 اور دیگر ترامیم ہوں گی۔









