بھارت میں ہائی الرٹ جاری، 10 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور

0
146
بھارت میں ہائی الرٹ جاری، 10 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور

ہاٹ لائن نیوز : خلیج بنگال میں بننے والا سمندری طوفان دانا بھارت کو متاثر کرنے لگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بنگال اور اڑیسہ میں سمندری طوفان دانا کے باعث ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، طوفان کے خدشے کے پیش نظر 10 لاکھ کے قریب افراد نقل مکانی کر رہے ہیں جب کہ تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں اور 200 کےقریبی ٹرینیں بند کر دی گئی ہیں۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق، مشرق وسطیٰ خلیج بنگال پر ہوا کا دباؤ 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے، جو بدھ تک طوفان کی شکل اختیار کر لے گا۔

محکمہ موسمیات کیمطابق یہ طوفان 24 اکتوبر کی رات اور 25 اکتوبر کی صبح 100 یا 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمالی اڑیسہ اور مغربی بنگال کے ساحلوں سے ٹکرائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلیں گی جب کہ شدید بارشوں کا بھی امکان ہے۔

Leave a reply