ٹیکسی ڈرائیور طیش پر اتر آئے ، وارننگ جاری

0
157
ٹیکسی ڈرائیور طیش پر اتر آئے ، وارننگ جاری

ہاٹ لائن نیوز : بھارت میں ٹیکسی ڈرائیور مسافر جوڑوں سے تنگ آگئے جس کے بعد انہوں نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ان کے لیے وارننگ جاری کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد میں ایک ٹیکسی ڈرائیور اس وقت سرخیوں میں آیا جب اس نے مسافروں کو خبردار کیا کہ وہ انکی گاڑی میں رومانس سے گریز کریں۔

کیب ڈرائیور نے نشست پر ایک پیغام کے ساتھ ایک نوٹ چسپاں کیا جس میں متنبہ کیا گیا، کوئی رومانس نہیں، یہ ٹیکسی آپ کی نجی جگہ نہیں ہے، اس لیے براہ کرم اپنا فاصلہ رکھیں اور پرسکون رہیں۔

رپورٹ کے مطابق حیدرآباد کے رہائشی وینکٹیش نے مذکورہ ٹیکسی میں سواری کے دوران پرچہ دیکھا، جس کے بعد اس نے ڈرائیور کا ہلکا پھلکا لیکن سخت پیغام سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، جو وائرل ہوگیا۔

Leave a reply