
ہاٹ لائن نیوز : ٹک ٹاک نے 2024 کی دوسری سہ ماہی کے لیے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کی۔
رپورٹ کیمطابق ٹک ٹاک نے پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کیخلاف ورزی کرنےپر پلیٹ فارم سے 30.7 ملین ویڈیوز ہٹادی ہیں۔
رپورٹ کیمطابق ٹک ٹاک نے آٹومیشن کےذریعے 144.4 ملین ویڈیوز کو ڈیلیٹ کردیا، پاکستان میں 99.5فی صدویڈیوز صارفین کی اطلاع دینے سے پہلے ہی ہٹا دی گئیں ہیں، ٹک ٹاک نے 24 گھنٹوں کے اندر پلیٹ فارم سے 97% ویڈیوز ہٹا دیں۔









