بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج اڈیالہ جیل پہنچ گئے

ہاٹ لائن نیوز : حکومت کیجانب سے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے طبی معائنے کی اجازت دینے پر رضامندی کے بعد احتجاج ملتوی کرنے کیلیے ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔
پی ٹی آئی نے عمران خان کے طبی معائنے کی شرط ماننے پر آج لاہور میں اپنا احتجاج ملتوی کر دیا تھا۔ ڈاکٹر عاصم یوسف پی ٹی آئی بانی سے ملاقات کریں گے اور ان کا طبی معائنہ بھی کرینگے۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف کو ابھی تک ملاقات کی اجازت نہیں ملی، وہ اڈیالہ جیل سے باہر ہیں۔









