
ہاٹ لائن نیوز : ایف آئی اے نے جڑانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے مالیاتی فراڈ گروپ کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔
اس مالی فراڈ گروپ میں بینک ملازمین، نادرا حکام کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
جعلی اے ٹی ایم، صارفین کے ڈیبٹ کارڈ بنانے میں گروہ ملوث ہیں۔ ملزمان سے 64 جعلی اے ٹی ایم کارڈز اور موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں۔









