نبوت کا دعویٰ کرکے لوگوں کو دھوکہ دینے والا شخص گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : ترکیہ میں نبی ہونےکا دعویٰ کرنیوالے اور لوگوں کو دھوکہ دینے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ میں کئی دنوں سے تنازعہ چل رہا ہے، اپنے پیروکاروں کی ایک بڑی تعداد کیساتھ اس شخص نے کیناکلے میں 200 افراد پر مشتمل ایک مذہبی گروپ قائم کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ کی سکیورٹی سروسز مصطفیٰ شابوک کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں، جو خود کو “المہدی المنتظر” کہتا ہے۔ شبوک کے ساتھ اس کے 15 پیروکاروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ حکومت نے ان پر مالی دھوکہ دہی کے ذریعے مذہبی عقائد کا استحصال کرنیکا الزام لگایا ہے۔









