
ہاٹ لائن نیوز : بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کانوں پر مسلح افراد کے حملے میں 21 کان کن جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے جب کہ حملہ آوروں نے کوئلے کی 10 کانوں کے انجنوں کو بھی آگ لگا دی۔ تاہم حکومت نے شہید مزدوروں کے ورثاء کو فی کس 15 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
پولیس کیمطابق کوئلے کی کانوں پر مسلح افراد کے حملے میں سول سیکیورٹی اہلکار اجمل بھی شہید ہوگئے جسکے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔









