خاتون نے لفٹ کے بہانے موٹرسائیکل سوار کو لوٹ لیا

0
190
خاتون نے لفٹ کے بہانے موٹرسائیکل سوار کو لوٹ لیا

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے کورنگی میں خاتون نے لفٹ لینے کے بہانے موٹر سائیکل سوار کو لوٹ ڈالا۔

واقعے کے بعد متاثرہ شہری نے عوامی کالونی تھانے میں مقدمہ کے اندراج کی درخواست جمع کرادی۔ متاثرہ شہری کے مطابق کورنگی سنگر چورنگی پر خاتون نے اسے روکا اور لفٹ مانگی۔ تاہم، نقاب پوش مسلح ملزمان کی مدد کے لیے خاتون کے ساتھ دو موٹر سائیکل سوار ملزمان بھی تھے۔

متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ کورنگی نمبر 5 ماڈل پارک کے قریب جب اس نے ملزمہ کو موٹر سائیکل سے اترنے کا کہا تو ملزمہ نے فوراً ہی ہینڈ بیگ سے ہتھیار نکال کر اس کے سینے پر لگا لیا۔

اس دوران ملزمان نے متاثرہ شہری سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ واردات کے بعدخاتون موٹر سائیکل سوار ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہو گئی۔

Leave a reply