نازیبا ویڈیو بنا کر استاد کو بلیک میل کرنے والاطالب علم گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : بھارت کے شہر آگرہ میں ایک انتہائی شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جس نے دلوں کو مزید ہلا کر رکھ دیا ہے۔
دسویں جماعت کے طالب علم نے خفیہ کیمرے کا استعمال کرتے ہوئے اپنے ایک استاد کی نازیبا ویڈیو بنائی اور پھر اس کے ذریعے ٹیچر کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔
طالب علم نے ویڈیو بنانے کے لیے تین دوستوں کی مدد لی۔ اس ویڈیو کلپ کے ذریعے وہ اپنی ٹیچر کو جسمانی تعلقات پر مجبور کرنا چاہتا تھا۔ جب ٹیچر نے ان کی بات سننے سے انکار کیا اور اس کا سیل نمبر بلاک کر دیا تو وہ مشتعل ہو گئے اور ویڈیو انسٹاگرام پر اپ لوڈ کر دی۔
ویڈیو جاری ہونے پر لیڈی ٹیچر کو انتہائی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس نے پولیس سے رابطہ کیا اور ساری کہانی سنائی۔
پولیس نے ایک این جی او کی مدد سے دسویں جماعت کے طالب علم اور اس کے تین ساتھیوں کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔








