تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے بچوں سمیت 12 افراد ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : جنوب مشرقی جزیرے جربا کے ساحل سے تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے بعد تین بچوں سمیت 12 تیونسی باشندوں کی لاشیں ملی ہیں۔
میڈنائن کی عدالت کے ترجمان فیتھی باکوچ نے اے ایف پی کو بتایا کہ کشتی صبح سویرے روانہ ہوئی جس میں سے 29 افراد کو بچا لیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والوں میں پانچ مرد اور چار خواتین شامل ہیں اور ڈوبنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
تیونس کے نیشنل گارڈ نے کہا کہ چار تارکین وطن تیر کر واپس ساحل پر پہنچے اور ان کی فراہم کردہ معلومات سے ریسکیو عملے کو الرٹ کر دیا گیا۔









