پی ٹی آئی رہنماؤں کی مشکلات میں اضافہ، مقدمات درج

0
150
پی ٹی آئی رہنماؤں کی مشکلات میں اضافہ، مقدمات درج

ہاٹ لائن نیوز : راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاج کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف 5 مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر 5 مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر لیے۔

مقدمے میں 58 رہنماؤں اور 150 کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ مقدمے میں دہشت گردی، اقدام قتل، توڑ پھوڑ اور حکومت میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کیمطابق پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے حکومت مخالف نعرے لگائے، مظاہرین نے پتھراؤ کیا اور پولیس پر آہنی راڈوں سے حملہ کیا، ایس پی راول کی گاڑی سمیت پولیس کی بس اور دیگر گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی گئی، ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ شیشے سے اس کی آنکھ شدید زخمی ہو گئی۔

ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزمان نے سرکاری اسلحہ چھین کر ہوا میں فائرنگ کی اور خوف وہراس پھیلا دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Leave a reply