وزیر دفاع سے مصر اور زمبابوے کے سفیروں کی ملاقات

0
186
وزیر دفاع سے مصر اور زمبابوے کے سفیروں کی ملاقات

ہاٹ لائن نیوز : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے مصر اور زمبابوے کے سفیروں نے الگ الگ ملاقات کی۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے مصری سفیر ڈاکٹر ایہاب عبدالحمید حسن سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور مصر کے تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، مصر میں استحکام وترقی مشرق وسطیٰ میں امن اورخوش حالی کیلیےناگزیرہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے، فلسطینی بھائیوں اور بہنوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ اس موقع پر مصری سفیرنےبھی پاکستان کیساتھ ملکر کام کرنے کےعزم کااظہارکیا۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے زمبابوے کےسفیرکیساتھ ملاقات میں کہاہءکہ پاکستان اورزمبابوے کےدرمیان تاریخی دوطرفہ تعلقات ہیں، وزیر دفاع نے زمبابوےکیساتھ تعلقات کومزید مضبوط تر بنانیکی خواہش کا اظہاربھی کیا۔

Leave a reply