لبنان میں تباہی ، جاپان وضاحتیں دینے پر مجبور

ہاٹ لائن نیوز : لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے زیر استعمال واکی ٹاکیز میں دھماکوں کے حوالے سے جاپانی کمپنی کا بیان سامنے آیا۔
میڈیا رپورٹس کیمطابق حزب اللہ کے زیر استعمال واکی ٹاکیز میں دھماکوں کے حوالے سے آئی کام نامی جاپانی کمپنی کا بیان سامنے آیا ہے۔
جاپانی کمپنی نے وضاحت کی کہ اسے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ لبنان میں تباہ ہونے والی ریڈیو مصنوعات پر ‘آئی کام’ کا لوگو موجود ہے۔ ہم نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور کمپنی آنے والے دنوں میں اس معاملے پر تفصیلی بیان جاری کریگی۔









