
ہاٹ لائن نیوز : کراچی پولیس نے نادرن بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے حیدرآباد سے کراچی جانے والی کار چوری کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جب کہ ملزمان سے مسروقہ ٹویوٹا کرولا برآمد کرلی گئی۔
ناردرن بائی پاس کراچی سے گرفتار تینوں ملزمان نے حیدرآباد رینٹ اے کار سے کراچی کیلیے کار بک کرائی تھی، ملزمان نے ڈرائیور کو زخمی کرکے کار انڈس چوکی عمر بروہی گوٹھ کے قریب سے چوری کی، جس کا مقدمہ گلشن معمار تھانے میں درج ہے۔
پولیس آپریشن کے دوران گرفتار ملزمان میں محمد علی مغیری، سلیم کھوسو اور راہول کمار شامل ہیں۔ ملزمان محمد علی مغیری اور سلیم کھوسو اس سے قبل بھی ڈکیتی اور منشیات کے مقدمات میں جیل جا چکے ہیں، ملزمان چوری کی گاڑیاں گوادر میں جعفر نامی شخص کو فروخت کرتے ہیں۔
پولیس ساتھیوں کی گرفتاری اور مزید گاڑیاں برآمد کرنے کے لیے چھاپے ماررہی ہے









