
ہاٹ لائن نیوز : کنگنا رناوت کی فلم ‘ایمرجنسی’ اس وقت ایک بڑے تنازعے کی زد میں آگئی جب سکھ تنظیموں نے کنگنا رناوت پر سکھ برادری کو غلط طریقے سے پیش کرنے کا الزام لگایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چندی گڑھ کی ضلعی عدالت نے اداکارہ اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کو ان کی متنازع فلم ’ایمرجنسی‘ کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر ایڈوکیٹ رویندر سنگھ بسی نے ایک درخواست دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اداکارہ نے اپنی فلم میں سکھوں کی شبیہ کو داغدار کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہی نہیں فلم میں سکھ برادری پر کئی جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
عدالت اس معاملے کی دوبارہ سماعت 5 دسمبر کو کرے گی۔









