دو کشتیوں کے آپس میں ٹکرانے سے کئی لوگ لاپتہ

0
152
دو کشتیوں کے آپس میں ٹکرانے سے کئی لوگ لاپتہ

ہاٹ لائن نیوز : نائجیریا کی ریاست زمفارا میں ایک دریا میں کشتی الٹنے سے متعدد مسافر لاپتہ ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد 6 افراد کو بچا لیا گیا جب کہ 64 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دریا میں دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث 60 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشتی میں سوار کسان اپنے کھیتوں کی طرف جارہے تھے کہ حادثہ پیش آیا اور کشتی الٹ گئی۔

Leave a reply