
ہاٹ لائن نیوز : اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمنٹ کے احاطے سے گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے 10 ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ہیں جب کہ آج کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے ہیں۔
اسی مناسبت سے ایاز صادق نے شیر افضل مروت، عامر ڈوگر، زین قریشی، شیخ وقاص اکرم، زبیر خان،احمد چٹھہ، اور اویس حیدر کے علاوہ شاہ احد، مولانا نسیم شاہ اور یوسف خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنےکےاحکامات جاری کر دیے ہیں۔
ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے رول 108 کے تحت جاری کیے گئے۔









