طوفانی بارشوں سے تباہی، 11 افراد جاں بحق، 9 لاپتہ

0
146
طوفانی بارشوں سے تباہی، 11 افراد جاں بحق، 9 لاپتہ

ہاٹ لائن نیوز: مراکش میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی، جنوبی صوبوں ٹاٹا، ترتیت اور ایراچیڈیا میں 11 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث جنوبی مراکش کے صوبوں ٹاٹا، زنٹ اور ایراکیڈیا کے سیلاب سے متاثرہ قصبوں میں بجلی، پانی اور مواصلات کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیلاب نے کئی دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، حکام کے مطابق سیلاب کے باعث 9 افراد لاپتہ ہیں۔

Leave a reply